وزارت خارجہ اور دیگر سرکاری اداروں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کیسز کے اندراج کے لیے آن لائن سسٹم

تعارف

سپیشل برانچ خیبر پختونخوا کی جانب سے وزارتِ خارجہ (MOFA) اور دیگر سرکاری اداروں کو نئے تصدیقی کیسز (Verification Cases) کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے باضابطہ رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس نظام کا مقصد تصدیقی عمل کو شفاف، تیز اور محفوظ بنانا ہے۔

اہم ہدایات

  • ہر نیا تصدیقی کیس صرف مجاز ادارہ کے ذریعے رجسٹر کیا جائے۔
  • درخواست دہندہ کی مکمل اور درست معلومات درج کرنا لازمی ہے۔
  • تمام مطلوبہ دستاویزات واضح اور قابلِ مطالعہ فارمیٹ میں اپلوڈ کی جائیں۔
  • غلط یا نامکمل معلومات کی صورت میں کیس مسترد کیا جا سکتا ہے۔
  • ہر کیس کا حوالہ نمبر (Reference Number) محفوظ رکھا جائے۔

نوٹ

آن لائن سسٹم میں اکاؤنٹ کے اجرا کے لیے متعلقہ محکمہ سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز پشاور کو باضابطہ درخواست/لیٹر ارسال کرے گا، جس کے ساتھ نامزد فوکل پرسن کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہوں گی۔

 

تصدیقی عمل

کیس کی رجسٹریشن کے بعد، متعلقہ ادارے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ تصدیقی عمل مکمل ہونے پر نتیجہ آن لائن سسٹم کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

نوٹ:

یہ رسائی صرف سرکاری استعمال کیلئے ہے۔ کسی بھی قسم کے غلط استعمال یا غیر مجاز رسائی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

کسی بھی مسئلے کی صورت میں براہِ کرم اس ای میل پر رابطہ کریں: specialbranchhqr@gmail.com